22 جولائی، 2017، 12:15 AM

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قیدیوں کو شکنجہ نہیں دینا چاہیے

وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قیدیوں کو شکنجہ نہیں دینا چاہیے

عراق میں شیعوں کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے عراقی فورسزاور حکام پر زوردیا ہے کہ وہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے قیدیوں کو شکنجہ نہ دیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں  شیعوں کے بزرگ مرجع آیت اللہ سیستانی نے عراقی فورسزاور حکام  پر زوردیا ہے کہ وہ داعش دہشت گردوں کے قیدیوں کو شکنجہ نہ دیں ۔ آیت اللہ سیستانی نے عراقی فوج پر زوردیا ہے کہ وہ موصل سے گرفتار ہونے والے داعش دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی توہین کرنے اور انھیں شکنجہ دینے سے اجتناب کریں۔ آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی اور غیر انسانی رفتار  اسلامی اور شرعی قوانین کے خلاف ہے۔ دہشت گرد قیدیوں اور ان کے حامیوں  کے ساتھ عادلانہ رفتار رکھی جائے اور ان کا معاملہ قانون اور عدالتوں کے سپرد کیا جائے دہشت گردوں کو سزا دینے کی مجاز صرف عدالتیں ہی ہیں۔

News ID 1874030

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha